پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد جاری، مزید 4077 حجاج پہنچ گئے

0
پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد جاری، مزید 4077 حجاج پہنچ گئے

پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد جاری، مزید 4077 حجاج پہنچ گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اور مزید 4077 حجاج کرام سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک پاکستانی عازمین حج کی مجموعی تعداد 56 ہزار 272 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے 80 فیصد عازمین مکہ مکرمہ جبکہ 20 فیصد مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ حج انتظامات کے لیے 1259 خدام اور معاونین عملہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ میڈیکل ٹیموں کی تعداد بھی بڑھا کر 467 کر دی گئی ہے تاکہ عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں عازمین کی تعداد کے تناسب سے بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ نقل و حمل کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے