شاہد آفریدی کا پیغام: اتحاد، ایمان اور امن ہی اصل طاقت ہے

0
شاہد آفریدی کا پیغام: اتحاد، ایمان اور امن ہی اصل طاقت ہے

شاہد آفریدی کا پیغام: اتحاد، ایمان اور امن ہی اصل طاقت ہے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے مضبوط ہوں، اللہ تعالیٰ اسے پسند کرتا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، تاہم اس کی کامیابی آج بھی پوری قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کے مطابق یہ محض ایک فوجی کارروائی نہیں تھی بلکہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کا مظہر تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا کو اس وقت نفرت نہیں بلکہ امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک مضبوط دیوار کی طرح متحد ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اصل طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں پوشیدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے