آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل مارکیٹ کو شدید بحران کا خدشہ، آرامکو چیف

0
آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل مارکیٹ کو شدید بحران کا خدشہ، آرامکو چیف

آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل مارکیٹ کو شدید بحران کا خدشہ، آرامکو چیف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Saudi Aramco کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Amin H. Nasser نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہی تو عالمی مارکیٹ کو ہر ہفتے 10 کروڑ بیرل تیل کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امین ناصر نے کہا کہ جنگ سے پہلے آبنائے ہرمز سے روزانہ 70 بحری جہاز گزرتے تھے، تاہم اب بامشکل 3 سے 5 جہاز روزانہ اس اہم گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔

سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج آبنائے ہرمز کھول بھی دی جائے تو عالمی تیل مارکیٹ کو دوبارہ توازن حاصل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر گزرگاہ کھولنے میں مزید چند ہفتوں کی تاخیر ہوئی تو معمولات کی بحالی کا عمل 2027 تک جاری رہ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے