امریکی کانگریس میں تہلکہ، ایران سے مبینہ جنگ میں 39 امریکی جنگی طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

0
امریکی کانگریس میں تہلکہ، ایران سے مبینہ جنگ میں 39 امریکی جنگی طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

امریکی کانگریس میں تہلکہ، ایران سے مبینہ جنگ میں 39 امریکی جنگی طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی کانگریس میں ایران کے ساتھ مبینہ جنگی صورتحال کے دوران امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچنے کے دعوے سامنے آگئے ہیں۔ ڈیموکریٹک رکن کانگریس Edward Case نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے سخت سوالات کیے، تاہم انہوں نے ان دعوؤں پر واضح مؤقف اختیار کرنے سے گریز کیا۔

کانگریس مین نے امریکی دفاعی امور پر رپورٹنگ کرنے والی ویب سائٹ “دی وار زون” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 39 روزہ مبینہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار پروازیں کیں، جن میں متعدد جنگی طیاروں اور ڈرونز کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق 24 MQ-9 ریپر ڈرونز، کئی ایف-15 اور اے-10 لڑاکا طیارے تباہ یا شدید متاثر ہوئے، جبکہ جدید ففتھ جنریشن ایف-35 اے طیارہ بھی ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس واقعے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کچھ امریکی طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے جبکہ بعض عسکری اثاثوں کو مخالف فورسز کے ہاتھ لگنے سے بچانے کے لیے خود امریکی افواج نے تباہ کیا۔

تاہم ان تمام دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی اور پینٹاگون کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے