ایران ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار، دشمنوں کو سخت جواب دیا جائے گا: اسماعیل بقائی

0
ایران ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار، دشمنوں کو سخت جواب دیا جائے گا: اسماعیل بقائی

ایران ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار، دشمنوں کو سخت جواب دیا جائے گا: اسماعیل بقائی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان Esmaeil Baghaei نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ایران کے خلاف دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو بربریت، تسلط اور جارحیت کے خلاف ایران کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی، بصورت دیگر طاقتور ممالک دنیا کو لاقانونیت اور محکومی کی طرف دھکیل دیں گے۔

اسماعیل بقائی نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری کو ایران پر مسلط کی گئی جنگ صرف زمین یا وسائل کیلئے نہیں بلکہ یہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش ہے کہ مستقبل میں اچھائی اور برائی کے معیارات کیا ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران پر حملہ کرنے والے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر فخر کر رہے ہیں اور پرامن ایرانی عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حملہ آور طاقتیں شہری مقامات، حتیٰ کہ خواتین کے اسپورٹس ہالز پر بھی میزائل حملے کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب ایرانی عوام اور افواج ہر ممکن حد تک بے گناہ جانوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے