پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بحالی اور پالیسی اقدامات کو مؤثر قرار دے دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)International Monetary Fund کی جانب سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت منتقل کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری دیتے ہوئے اس قسط کی ادائیگی کی اجازت دی تھی۔
مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوئے ہیں، جو پاکستانی روپے کے بجائے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کیے جائیں گے۔ یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا اور مالی استحکام میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو Washington, D.C. میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں پاکستان کی جانب سے EFF پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی چوتھی قسط اور RSF کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کی درخواست پر غور کیا گیا تھا۔
آئی ایم ایف نے قسطوں کی منظوری کے ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان کو پیٹرول، بجلی اور گیس کی مقامی قیمتیں لاگت کے مطابق برقرار رکھنا ہوں گی۔