جاوید جعفری کی اہلیہ مبینہ 16 کروڑ روپے کے پراپرٹی فراڈ کا شکار، ملزم گرفتار

0
جاوید جعفری کی اہلیہ مبینہ 16 کروڑ روپے کے پراپرٹی فراڈ کا شکار، ملزم گرفتار

جاوید جعفری کی اہلیہ مبینہ 16 کروڑ روپے کے پراپرٹی فراڈ کا شکار، ملزم گرفتار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی اداکار و کامیڈین Javed Jaffrey کی اہلیہ حبیبہ جعفری مبینہ طور پر ایک بڑے مالیاتی فراڈ کا شکار ہوگئی ہیں، جس میں ان سے 16 کروڑ 24 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی رقم ہتھیائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے اس کیس میں کاروباری شخصیت نشیت پٹیل کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ کھار پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں بی ایم سی کے اسسٹنٹ کمشنر مہیش پاٹل سمیت مجموعی طور پر چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان نے جعفری خاندان کو یہ یقین دلایا کہ ان کے معروف بلڈرز اور اعلیٰ سرکاری شخصیات سے قریبی تعلقات ہیں، جس کے بعد انہیں باندرہ کے نیو کمل کنج ری ڈیولپمنٹ منصوبے میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے جعلی دستاویزات، لیٹر آف انٹرسٹ اور فرضی رجسٹریشن پیپرز کے ذریعے اعتماد حاصل کیا، جبکہ بھاری منافع اور فوری ملکیت کے وعدے بھی کیے گئے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سرمایہ کاری کی رقم مختلف کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئی۔ ایک گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات بنانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس معاملے کی ابتدا اپریل 2024 میں ہوئی جب حبیبہ جعفری کو اپنی جائیداد سے متعلق پراپرٹی ٹیکس نوٹس موصول ہوا، جس کے بعد مبینہ طور پر یہ فراڈ سامنے آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے