علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

0
علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہونے والے شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

حالیہ برسوں میں مختصر بالوں کا فیشن پاکستانی اداکاراؤں میں خاصا مقبول ہوا ہے۔ اس ٹرینڈ کو نمایاں کرنے والوں میں ہانیہ عامر سرفہرست رہیں، جنہوں نے متعدد ڈراموں میں شارٹ ہیئر لک اپنایا، جبکہ بعض کرداروں کے لیے وِگز بھی استعمال کیں۔ بعد ازاں سجل علی، صحیفہ جبار خٹک اور صبور علی نے بھی مختصر بالوں کے انداز اپنائے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ علیزے شاہ خود بھی ماضی میں باب کٹ کروا چکی ہیں اور تانا بانا میں شارٹ ہیئر لک میں نظر آ چکی ہیں، تاہم اب انہوں نے اسی ٹرینڈ پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا کہ “خدا کے لیے اداکاراؤں سے متاثر ہو کر اپنے بال قربان کرنا بند کریں، آدھی اداکاراؤں نے وِگز لگائی ہوتی ہیں اور آدھی نے بال پن اپ کیے ہوتے ہیں۔ جو ایک آدھ نے واقعی بال کاٹے بھی ہیں، وہ بعد میں وِگ لگا لیں گی، مگر عام لوگوں کو دوبارہ بال لمبے ہونے کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑے گا۔”

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ یہی ٹرینڈ خود علیزے شاہ نے مقبول بنایا تھا اور اب وہ اسی کے خلاف بات کر رہی ہیں، جبکہ کئی افراد نے ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداحوں کو شوبز کی حقیقت سے آگاہ کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے