فیصل قریشی کو لائف ٹائم اچیومنٹس ایوارڈ سے نواز دیا گیا
مصطفیٰ قریشی نے فیصل قریشی کو مکمل آرٹسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکار بلکہ ہدایت کاری اور کہانی کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ فیصل قریشی کی کامیابی کے پیچھے ان کی محنت، ڈسپلن اور وقت کی پابندی ہے، جبکہ بہروز سبزواری نے انہیں بہترین انسان اور شاندار اداکار قرار دیا۔ اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی پذیرائی پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سینئر فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری ایک خاندان کی مانند ہے جہاں سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کو شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹس ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان اور لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آڈیٹوریم ون میں فیصل قریشی کے اعزاز میں ’’ٹربیوٹ‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، بہروز سبزواری، صلاح الدین تنیو، شہزاد نواز، فاخر محمود اور دیگر فنکار شریک ہوئے۔ اس موقع پر خصوصی میوزیکل پروگرام اور کامیڈی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ فیصل قریشی کے فنی سفر پر مبنی خصوصی شوریل پیش کی گئی جسے حاضرین نے بھرپور داد دی۔
صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل قریشی ایک انتہائی باصلاحیت اور ذمہ دار فنکار ہیں، جنہوں نے ہر کردار کو منفرد انداز میں نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مصطفیٰ قریشی نے فیصل قریشی کو مکمل آرٹسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکار بلکہ ہدایت کاری اور کہانی کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ فیصل قریشی کی کامیابی کے پیچھے ان کی محنت، ڈسپلن اور وقت کی پابندی ہے، جبکہ بہروز سبزواری نے انہیں بہترین انسان اور شاندار اداکار قرار دیا۔
اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی پذیرائی پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سینئر فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری ایک خاندان کی مانند ہے جہاں سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔