جھانوی کپور نے وزن کم کرنے کا دلچسپ نسخہ بتادیا

0
جھانوی کپور نے وزن کم کرنے کا دلچسپ نسخہ بتادیا

جھانوی کپور نے وزن کم کرنے کا دلچسپ نسخہ بتادیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے مداحوں کو تیزی سے وزن کم کرنے کا ایک دلچسپ اور مزاحیہ نسخہ بتا دیا۔

فلم Peddi کی تشہیری مہم کے دوران بنگلورو میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی اداکار رام چرن اور جھانوی کپور نے اپنی دلچسپ گفتگو سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

تقریب کے دوران جھانوی کپور نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جلد وزن کم کرنا چاہتا ہے تو اسے رام چرن کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق رام چرن کے ساتھ ڈانس کرنا اتنا محنت طلب ہوتا ہے کہ آدھے دن میں ہی وزن کم محسوس ہونے لگتا ہے۔
اداکارہ نے مزید مزاحیہ انداز میں بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران بیک گراؤنڈ ڈانسرز بھی چند دنوں میں پہلے سے زیادہ دبلے دکھائی دینے لگتے ہیں، جس پر تقریب میں خوب قہقہے لگائے گئے۔

دوسری جانب رام چرن نے بھی جھانوی کپور کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت محنتی اداکارہ ہیں اور فلم کے ایک ڈانس نمبر کیلئے انہوں نے ممبئی میں خفیہ طور پر بھرپور پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ فلم Peddi 1980 کی دہائی کے آندھرا پردیش کے پس منظر میں بنائی گئی اسپورٹس ایکشن ڈرامہ ہے، جو 4 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے