عامر خان کی گوری اسپرٹ سے سادہ طرز کی شادی، تقریب 5 جولائی کو متوقع

0
عامر خان کی گوری اسپرٹ سے سادہ طرز کی شادی، تقریب 5 جولائی کو متوقع

عامر خان کی گوری اسپرٹ سے سادہ طرز کی شادی، تقریب 5 جولائی کو متوقع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جہاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی آئندہ اتوار کو ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر ایک سادہ اور نجی تقریب میں منعقد ہوگی، جس میں صرف قریبی اہل خانہ اور چند دوست شریک ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے شادی کو روایتی شاندار تقریبات کے بجائے سادگی کے ساتھ انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت 5 جولائی کو رجسٹرڈ ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس کے بعد کسی بڑی استقبالیہ تقریب کے انعقاد کا منصوبہ نہیں ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ عامر خان اور گوری اسپرٹ نے پہلے ہی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ان کی شادی ایک نجی اور سادہ تقریب ہو، جس میں میڈیا اور انڈسٹری کے بڑے اجتماعات کے بجائے صرف قریبی افراد شامل ہوں۔

عامر خان نے اس سے قبل مختلف انٹرویوز میں اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط ہوا اور اب وہ اسے باقاعدہ شادی کی صورت دینا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے