شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان، دیگر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب
شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان، دیگر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دالبندین، جیکب آباد اور دادو میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
سکھر میں 43، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور چلاس میں 41، مظفرآباد میں 39، جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں موسم گرم اور مرطوب رہا۔