صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے کرغیزستان کے سرکاری دورے پر جائیں گے
صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے کرغیزستان کے سرکاری دورے پر جائیں گے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے کرغیزستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بشکیک میں اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران کرغیزستان کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری بشکیک میں یادگارِ شہداء پر بھی حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔