پیٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی تیاری، حکومت کا قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے سپرد کرنے کا عندیہ

0
پیٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی تیاری، حکومت کا قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے سپرد کرنے کا عندیہ

پیٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی تیاری، حکومت کا قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے سپرد کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار محدود کرتے ہوئے نظام کو مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق چلایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف انداز میں تعین کر رہا ہے، تاہم اب اصلاحات کے ذریعے قیمتوں کے نظام کو آزاد مارکیٹ کی جانب منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ کمیٹی اس حوالے سے تین اجلاس کر چکی ہے، جن میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں ظاہر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی ہے۔

ڈی ریگولیشن سے مراد یہ ہے کہ حکومت پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خود مقرر کرنے کے بجائے مارکیٹ کے سپرد کر دے، تاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنی لاگت، طلب و رسد، عالمی قیمتوں اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتیں طے کریں۔

اس نظام کے نفاذ کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے، کیونکہ ہر کمپنی اپنی کاروباری لاگت اور حکمتِ عملی کے مطابق قیمت مقرر کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے