پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

0
پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سلمان آغا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود تین، تین رنز بنا سکے۔ علی عثمان نے 2، خرم شہزاد نے 4 رنز بنائے، جبکہ عامر جمال اور محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی، یوں میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 210 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی، تاہم آخری روز بیٹنگ لائن اپ توقعات پر پورا نہ اتر سکی، جس کے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے