فردوس جمال کا شاہ رخ خان سے متعلق سابقہ بیان پر یوٹرن، بھارتی اداکار کو بہترین قرار دے دیا

0
فردوس جمال کا شاہ رخ خان سے متعلق سابقہ بیان پر یوٹرن، بھارتی اداکار کو بہترین قرار دے دیا

فردوس جمال کا شاہ رخ خان سے متعلق سابقہ بیان پر یوٹرن، بھارتی اداکار کو بہترین قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

کراچی: اپنے متنازع بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہنے والے پاکستانی سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکار اور اپنا پسندیدہ فنکار قرار دے دیا۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں فردوس جمال نے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، وہ ان کے مداح ہیں اور شاہ رخ خان ایک بہترین اداکار ہیں جو دلیپ کمار کی فنی روایت کا تسلسل ہیں۔

فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کا اپنا فکری اور فنی مکتب ہوتا ہے۔ ان کا تعلق دلیپ کمار کے مکتبِ فکر سے ہے، جبکہ مختلف اداکار مختلف فنکاروں سے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دلیپ کمار، محمد علی، آغا طالش اور علاؤالدین جیسے اداکاروں سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کے فنی سفر کی بنیاد دوسروں سے سیکھنے پر ہوتی ہے۔ انسان بنیادی طور پر سیکھنے اور نقل کرنے والا فنکار ہے اور آدم سے لے کر آج تک انسان دوسروں سے سیکھتا آیا ہے، جس میں کوئی برائی نہیں۔ ان کے مطابق سیکھنا ایک بڑی صلاحیت ہے اور اسے منفی انداز میں نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

ماہرہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ ماہرہ خان ان کا مسئلہ نہیں، انہیں اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان نہ ان کی اہلیہ ہیں اور نہ خاندان کا حصہ، اس لیے انہیں اس معاملے میں شامل کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ ماہرہ خان کو پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فردوس جمال اس سے قبل شاہ رخ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں اور دلیپ کمار سے ان کا موازنہ بے معنی ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے تلفظ، ادائیگی اور جسمانی خدوخال پر بھی تنقید کی تھی۔

تاہم اپنے حالیہ بیان میں فردوس جمال نے شاہ رخ خان کو بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار سے کہیں زیادہ بڑے اسٹار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے