سلمان خان کو مشکل وقت میں گووندا نے کیا مشورہ دیا تھا؟ ’پارٹنر‘ اسٹار کا اہم انکشاف

0
سلمان خان کو مشکل وقت میں گووندا نے کیا مشورہ دیا تھا؟ ’پارٹنر‘ اسٹار کا اہم انکشاف

سلمان خان کو مشکل وقت میں گووندا نے کیا مشورہ دیا تھا؟ ’پارٹنر‘ اسٹار کا اہم انکشاف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’پارٹنر‘ کی شوٹنگ سے قبل انہوں نے سلمان خان کو مشکل دور سے نکلنے اور اپنی شخصیت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے بتایا کہ ’پارٹنر‘ کی شوٹنگ سے قبل سلمان خان اپنی زندگی میں کئی مسائل سے گزر رہے تھے، جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھے اور کافی خاموش رہنے لگے تھے۔

گووندا کے مطابق انہوں نے سلمان خان سے کہا تھا کہ تم بہت کچھ باہر دیکھ چکے ہو، اب اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے۔ تم ہیرو ہو، لیکن اس وقت ہیرو جیسے نظر نہیں آتے کیونکہ تم اداس اور پریشان دکھائی دے رہے ہو۔

اداکار نے بتایا کہ جب سلمان خان نے ان سے پوچھا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے روزانہ دو سے تین گھنٹے ورزش کرنے کا مشورہ دیا۔

گووندا نے مزید کہا کہ انہوں نے سلمان خان سے یہ بھی کہا تھا کہ دھرمیندر کے بعد وہ ایسے اداکار ہیں جنہیں قدرت نے بہترین شخصیت اور غیر معمولی کرشمہ عطا کیا ہے اور وہ آنے والے برسوں میں فلم انڈسٹری پر راج کریں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’پارٹنر‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سلمان خان اور گووندا کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے