راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

0
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

راولپنڈی/اسلام آباد: موسلادھار بارش کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں، جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 17 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ لئی کے کناروں پر آباد شہریوں کو فوری طور پر علاقے خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

شدید بارش کے باعث پیرودھائی کا علاقہ بھی زیرِ آب آگیا۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گجرات اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کر رکھا ہے، جس کے باعث آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے