لاہور ریس کلب میں جشن آزادی کپ، کلاسیک مسٹری اور اعوان چوائس نے میدان مار لیا
لاہور ریس کلب میں جشن آزادی کپ، کلاسیک مسٹری اور اعوان چوائس نے میدان مار لیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
لاہور: جشن آزادی کے سلسلے میں لاہور ریس کلب میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں گھڑ دوڑ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 5 ریسز ہوئیں۔ گرم اور حبس زدہ موسم کے باوجود گھڑ دوڑ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ریس کلب میں موجود رہی۔
جشن آزادی کپ میں کلاسیک مسٹری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، بی اے مین دوسرے جبکہ بیلٹریکس تیسرے نمبر پر رہی۔
انڈیپنڈنس کپ کا میدان اعوان چوائس نے اپنے نام کیا، جلسہ نے دوسری جبکہ پاکیزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جشن آزادی کی دیگر ریسز میں پہلی ریس پرنسز عروج نے جیتی، لیڈی سیرینا دوسرے اور تہران شان تیسرے نمبر پر رہے۔
دوسری ریس میں ویک اپ نے کامیابی حاصل کی، سوسج گو نے دوسری اور غزل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جشن آزادی کی آخری ریس راجہ دی گریٹ نے جیتی، زینا دوسرے جبکہ ٹرو مائی لو تیسرے نمبر پر رہا۔
فلڈ لائٹس میں ہونے والی ان ریسز نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی اور جشن آزادی کی تقریبات میں گھڑ دوڑ نے ایک منفرد رنگ بھر دیا۔