انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی شرکت مشکوک، حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا

0
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی شرکت مشکوک، حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی شرکت مشکوک، حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہوگئی ہے۔

بابر اعظم کو گزشتہ ہفتے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے دوران فاسٹ باؤلر مینی لمزڈن کی گیند انگلی پر لگی تھی۔ گیند لگنے کے بعد بابر تکلیف میں دکھائی دیے، بیٹ چھوڑا اور طبی امداد کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔

ایک ماہ کے دوران بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی ان کے ہاتھ پر گیند لگی تھی۔

اگرچہ بابر اعظم کو ہیڈنگلے میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، تاہم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے پیر کو ہیڈنگلے میں پریس کانفرنس کے دوران بابر کی دستیابی سے متعلق سوال پر بتایا کہ حتمی فیصلہ میچ کے روز پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے