ایرانی وزیر خارجہ کی کردستان ریجن پر ڈرون حملے کی مذمت، ’فالس فلیگ آپریشن‘ سے خبردار

0
ایرانی وزیر خارجہ کی کردستان ریجن پر ڈرون حملے کی مذمت، ’فالس فلیگ آپریشن‘ سے خبردار

ایرانی وزیر خارجہ کی کردستان ریجن پر ڈرون حملے کی مذمت، ’فالس فلیگ آپریشن‘ سے خبردار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراق کے نیم خودمختار کردستان ریجن کے وزیر اعظم کے دفتر پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کرد عوام اور حکام کو ’فالس فلیگ آپریشنز‘ سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حملے کو ’لاپرواہ کارروائی‘ قرار دیا۔ انہوں نے کردستان کے حکام اور عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو خطے کے دوست ہمسایوں کے درمیان اختلافات اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کے پسِ پردہ محرکات کو سمجھنا اور محتاط رہنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے