: ارشد ندیم تربیتی کیمپ کیلئے جنوبی افریقا روانہ، دو ہفتے خصوصی ٹریننگ کریں گے

0
: ارشد ندیم تربیتی کیمپ کیلئے جنوبی افریقا روانہ، دو ہفتے خصوصی ٹریننگ کریں گے

: ارشد ندیم تربیتی کیمپ کیلئے جنوبی افریقا روانہ، دو ہفتے خصوصی ٹریننگ کریں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

: لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان کے اسٹار جیولن تھروور ارشد ندیم جنوبی افریقا روانہ ہوگئے، جہاں وہ پوچفسٹروم میں دو ہفتے کے خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

ارشد ندیم جنوبی افریقا میں اپنے کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ اور مقامی ٹرینرز کی زیرِ نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔ پوچفسٹروم میں وہ اس سے قبل بھی تربیتی کیمپ میں شرکت کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم نے رواں ماہ ہونے والی لوزان ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کے بجائے جنوبی افریقا میں خصوصی تربیت کو ترجیح دی ہے تاکہ آئندہ اہم بین الاقوامی مقابلوں کیلئے اپنی تیاری بہتر بنا سکیں۔

تربیتی کیمپ کے بعد ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں شرکت متوقع ہے، جس کے بعد وہ ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے