آبنائے ہرمز سے 15 ملین بیرل سے زائد تیل کی ترسیل، امریکی بحریہ کی مدد کا دعویٰ

0
آبنائے ہرمز سے 15 ملین بیرل سے زائد تیل کی ترسیل، امریکی بحریہ کی مدد کا دعویٰ

آبنائے ہرمز سے 15 ملین بیرل سے زائد تیل کی ترسیل، امریکی بحریہ کی مدد کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

واشنگٹن: امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی مدد سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

کرس رائٹ کے مطابق منگل کے روز آبنائے ہرمز سے 15 ملین بیرل سے زائد تیل اور پٹرولیم مصنوعات منتقل کی گئیں، جبکہ خطے سے پائپ لائنز کے ذریعے ہونے والی ترسیل کو شامل کیا جائے تو مجموعی حجم تقریباً 20 ملین بیرل بنتا ہے۔

امریکی وزیرِ توانائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی گزشتہ سات روز کی اوسط ترسیل یومیہ 8 ملین بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

کرس رائٹ نے امریکی بحریہ کی موجودگی کو تیل کی ترسیل میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کی مدد سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی روانی جاری ہے۔ ان کے مطابق خطے سے توانائی کی ترسیل بحال رکھنے کے لیے امریکی فوج اور بحریہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم، تیل کی حقیقی ترسیل کے اعداد و شمار پر اختلاف بھی سامنے آ چکا ہے۔ رائٹرز کے مطابق بعض شپ ٹریکنگ کمپنیوں کے اندازے امریکی حکام کے بتائے گئے حجم سے نمایاں کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے