مون سون کا ساتواں سپیل پنجاب میں داخل، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

0
مون سون کا ساتواں سپیل پنجاب میں داخل، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

مون سون کا ساتواں سپیل پنجاب میں داخل، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

لاہور: مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل ہوگیا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سپیل 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

بارش کے باعث موسم میں بہتری اور گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، تاہم شہریوں کو مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے