ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے، مارکیٹ میں 430 روپے فی کلو تک فروخت

0
ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے، مارکیٹ میں 430 روپے فی کلو تک فروخت

ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے، مارکیٹ میں 430 روپے فی کلو تک فروخت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے 32 پیسے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود شہر میں گیس 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

طلب میں اضافے کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی گیس کے بھاری بل ادا کر رہے ہیں، جبکہ گھریلو ضروریات کے لیے مہنگی ایل پی جی خریدنے سے ان کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر ہورہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی فروخت سرکاری نرخ کے مطابق یقینی بنائی جائے اور من مانے نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں ڈیلرز سے ایل پی جی مہنگے داموں مل رہی ہے، اس لیے موجودہ قیمت پر فروخت کرنا ان کی مجبوری ہے۔ دکانداروں کے مطابق مہنگے داموں خریدی گئی ایل پی جی کو سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے