پرائیویٹ حج اسکیم 2027: واجبات کی وصولی شروع، ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور پورٹل سے ہوگی
پرائیویٹ حج اسکیم 2027: واجبات کی وصولی شروع، ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور پورٹل سے ہوپرائیویٹ حج اسکیم 2027: واجبات کی وصولی شروع، ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور پورٹل سے ہوگی گی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
اسلام آباد: پرائیویٹ حج اسکیم 2027 کے لیے واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا، وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ادائیگی کے معاملے میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے قابل قبول ہوگی، جبکہ اسکیم کے تمام مالی معاملات بھی حج پورٹل کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین مجاز حج منظم کمپنی کا انتخاب اور مطلوبہ حج پیکیج حاصل کرسکیں گے۔ عازمین گھر بیٹھے حج واجبات بھی حج پورٹل کے ذریعے ادا کرسکیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کسی بھی حج منظم کمپنی کو براہِ راست رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر مجاز ایجنٹ یا افراد کو ادائیگی کرنے والے عازمین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
وزارت نے پہلے سے رجسٹرڈ عازمین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مجاز کمپنی اور پیکیج کا انتخاب پاک حج پورٹل کے ذریعے کریں اور کسی بھی کمپنی کو چیک یا نقد رقم دینے سے گریز کریں۔
وزارت کے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے واجبات کی وصولی کا عمل شفاف اور وزارت کی نگرانی میں مکمل ہوگا، جبکہ فراڈ سے بچنے کے لیے عازمین صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز ڈیجیٹل نظام سے رجوع کریں۔
حج پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم میں نئی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔ رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کا کوٹہ 71 ہزار 696 مقرر کیا گیا ہے۔