امریکا کے 50 فیصد ٹیرف کا جواب، کینیڈا کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف کا اعلان

0
امریکا کے 50 فیصد ٹیرف کا جواب، کینیڈا کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف کا اعلان

امریکا کے 50 فیصد ٹیرف کا جواب، کینیڈا کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

امریکا کی جانب سے کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر سے امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس اور دیگر اشیا پر ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات بھی ناکام ہوچکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 اگست سے کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کیا تھا۔

وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈین ورکرز، کسانوں، خاندانوں اور کاروباری افراد کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ایک ڈالر کا حساب لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے