روس نے لندن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، برطانیہ سے کشیدگی مزید بڑھ گئی

0
روس نے لندن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، برطانیہ سے کشیدگی مزید بڑھ گئی

روس نے لندن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، برطانیہ سے کشیدگی مزید بڑھ گئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

لندن: یوکرین جنگ میں برطانیہ کی حمایت کے معاملے پر روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی، روس نے لندن میں اپنے سفیر آندرے کیلِن کو واپس بلا لیا۔

روسی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ آندرے کیلِن اب برطانیہ میں سفیر کے عہدے پر فائز نہیں ہیں۔ وہ 21 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ چکے ہیں، تاہم ماسکو نے تاحال ان کا متبادل نامزد نہیں کیا۔

فی الحال لندن میں روسی سفارتخانے کی سربراہی ناظم الامور کر رہے ہیں۔

روسی سفارتخانے کے مطابق روس اور برطانیہ کے تعلقات تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، جس کی ذمہ داری لندن پر عائد ہوتی ہے۔ تاہم روسی سفیر کی واپسی کا مطلب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا خاتمہ نہیں ہے۔

دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے روسی سفیر کی واپسی کو روسی وزارت خارجہ کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ماسکو میں اپنے سفیر اور سفارتخانے کے ذریعے روسی حکومت سے رابطے جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے