موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کردی، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

0
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کردی، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کردی، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، تمام متعلقہ وزراء اور حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف خوش آئند ہے۔ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور عالمی اداروں کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری اس کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعظم کے مطابق حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، جبکہ مسلسل محنت اور اصلاحات کے نتیجے میں عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کرے گی۔ ہماری منزل پاکستان کو ایک مضبوط، خودکفیل اور پائیدار معیشت بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے