مشال خان نے شادی سے متعلق خدشات اور ترجیحات بتا دیں، ’میرا شوہر ہی واحد مرد ہو‘
مشال خان نے شادی سے متعلق خدشات اور ترجیحات بتا دیں، ’میرا شوہر ہی واحد مرد ہو‘
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشال خان نے شادی سے متعلق اپنے خدشات اور ترجیحات کا کھل کر اظہار کردیا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ شادی جیسا خاص موقع ابھی ان کی زندگی میں نہیں آیا، تاہم جب آئے گا تو اچانک ہی ہوگا۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں، تاہم انہیں یہ فکر ہے کہ ازدواجی زندگی میں لوگوں کی غیرضروری مداخلت کو کیسے روکا جائے گا۔ ان کی خواہش ہے کہ شادی کا اعلان کرنے کے باوجود لوگ اس پر بات نہ کریں، بلاگز نہ لکھیں اور ان کی نجی زندگی کو نجی ہی رہنے دیں۔
مشال خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک واضح ترجیح بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے مرد کو پسند نہیں کریں گی جو دوسری شادی کرے۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کی زندگی میں ان کا ہونے والا شوہر ہی واحد مرد ہو اور وہ بھی اپنے شوہر کی زندگی میں واحد خاتون ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کسی شخص کے ماضی سے مسئلہ نہیں، حتیٰ کہ اگر کوئی شخص طلاق یافتہ ہو تو بھی انہیں اعتراض نہیں، تاہم جب وہ ان سے شادی کرے تو اس وقت غیر شادی شدہ ہونا چاہیے۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ معاملہ پہلی بیوی بننے کا نہیں بلکہ واحد بیوی ہونے کا ہے۔