ارباز خان نے خوشبو خان سے طلاق کی خبروں کی تردید کر دی، کہا: ہم علیحدہ رہ رہے ہیں

0
ارباز خان نے خوشبو خان سے طلاق کی خبروں کی تردید کر دی، کہا: ہم علیحدہ رہ رہے ہیں

ارباز خان نے خوشبو خان سے طلاق کی خبروں کی تردید کر دی، کہا: ہم علیحدہ رہ رہے ہیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستانی فلم اسٹار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق نہیں ہوئی بلکہ وہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ ان کی اور خوشبو خان کی دوستی 1996ء سے 2003ء تک رہی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرلی۔ ان کے مطابق وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور اس بات سے سب واقف تھے۔

ارباز خان نے بتایا کہ ان کے دو بیٹے، اریان خان اور شایان خان ہیں، جو اپنی والدہ خوشبو خان کے ساتھ رہتے ہیں۔ بچے ان سے ملاقات کے لیے آتے ہیں جبکہ وہ خود بھی بچوں سے ملنے لاہور جاتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر ان سے طلاق کے بارے میں سوال کرتے ہیں، تاہم ہر شخص کی اپنی نجی زندگی ہوتی ہے اور وہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام کے سامنے لانا پسند نہیں کرتے۔

ارباز خان نے مزید بتایا کہ ان کا اپنے بچوں کے ساتھ تعلق خوش گوار ہے، جبکہ ان کا بڑا بیٹا او لیولز مکمل کر چکا ہے۔

ارباز خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سید نور کی فلم ’گھونگھٹ‘ سے کیا تھا اور وہ پنجابی و پشتو فلموں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔ وہ معروف پشتو فلم اداکار آصف خان کے بیٹے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے