ٹرمپ کا ایران پر ایک اور حملے کا عندیہ، کہا امریکا دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے
ٹرمپ کا ایران پر ایک اور حملے کا عندیہ، کہا امریکا دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم ان کے بقول ایران کے خلاف نئی فوجی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ایران اپنے ریڈار اور میزائل نظام دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جنہیں امریکی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسے راکٹ کی تیاری کی کوشش کر رہا تھا جو سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا، تاہم امریکی فورسز نے اس منصوبے کو بھی تباہ کر دیا۔