پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں 3 ارب ڈالر کا ریکارڈ یورو بانڈ جاری کر دیا

0
پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں 3 ارب ڈالر کا ریکارڈ یورو بانڈ جاری کر دیا

پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں 3 ارب ڈالر کا ریکارڈ یورو بانڈ جاری کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں 3 ارب ڈالر کے بین الاقوامی یورو بانڈز جاری کر دیے، جسے وزارتِ خزانہ نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سنگل انٹرنیشنل بانڈ قرار دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق 3 ارب ڈالر کے بانڈ کے لیے تقریباً دگنی طلب موصول ہوئی، جو عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد میں بحالی کا اشارہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق بانڈ کے اجراء سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ حاصل ہوگی، جسے حکومت بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گی۔ اس سے قبل رواں سال پاکستان 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ بھی جاری کر چکا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ساڑھے 5 سالہ یورو بانڈ کا کوپن ریٹ 7.50 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 10 سالہ یورو بانڈ کے ذریعے 1.25 ارب ڈالر حاصل کیے گئے اور اس کا کوپن ریٹ 7.90 فیصد رکھا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ نئے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت بانڈ جاری کیا ہے۔ حکومت کی حکمتِ عملی خودمختار قرضوں کے مؤثر انتظام اور طویل مدتی فنانسنگ کے ذریعے ری فنانسنگ اور رول اوور کے خطرات کم کرنے پر مرکوز ہے۔

حکومت کے مطابق ریکارڈ یورو بانڈ کے اجراء سے پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس تک رسائی مضبوط ہوئی ہے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی واپسی اہم معاشی پیش رفت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے