پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
اسلام آباد(پاکستانی نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی قراردادیں کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئیں، اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے دونوں قراردادیں پیش کیں۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق صدارتی فرمان بھی ایوان میں پیش کیا گیا، فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تحریک کے حق میں 214 ووٹ آئے، جبکہ 56 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔