شاہد آفریدی: پاکستان امن کا علمبردار، ایران-امریکا جنگ بندی میں کلیدی کردار
شاہد آفریدی: پاکستان امن کا علمبردار، ایران-امریکا جنگ بندی میں کلیدی کردار
اسلام آباد — پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ملک کو امن کا علمبردار قرار دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اسلام امن کا نام ہے اور پاکستان اس امن کا علمبردار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ساتھ ہی پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی دو ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔