’بگ باس مراٹھی 6‘ میں گندے حالات، کھانے میں کاکروچ اور گھر میں چوہے تھے: سونالی راوت
’بگ باس مراٹھی 6‘ میں گندے حالات، کھانے میں کاکروچ اور گھر میں چوہے تھے: سونالی راوت
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی اداکارہ سونالی راوت نے بگ باس مراٹھی 6 میں غیر صحت بخش اور ناقص حالات سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
سونالی راوت کے مطابق شو کے دوران کچن میں کاکروچ موجود تھے جبکہ گھر میں چوہے گھومتے رہے، جس کے باعث ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حالات میں رہنا ایک ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا۔
اداکارہ، جو اس سے قبل بگ باس 8 میں بھی شرکت کر چکی ہیں، نے صحت کے مسائل کے باعث حال ہی میں شو چھوڑ دیا۔ شو سے باہر آنے کے بعد انہوں نے میکرز کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ کنٹسٹنٹس کو غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صفائی کی صورتحال انتہائی خراب تھی، بھوک اور نیند کی کمی کے ساتھ بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں تھیں۔ ان کے مطابق انہیں تولیے اور ریزر جیسی ذاتی اشیاء بھی دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے پر مجبور کیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں شدید انفیکشن لاحق ہو گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 17 امیدواروں کے لیے صرف ایک واش روم تھا، جو ہر وقت گندگی اور دھوئیں سے بھرا رہتا تھا۔ ان کے بقول وہاں سگریٹ نوشی، کھانے پینے اور کچرا پھیلانے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو جاتی تھی، یہاں تک کہ بعض اوقات مردہ چوہے بھی موجود ہوتے تھے۔