بیرسٹر گوہر: اندرونی اتحاد کے بغیر سفارتی کامیابیاں بے معنی، بشریٰ بی بی کی جلد رہائی کا مطالبہ
بیرسٹر گوہر: اندرونی اتحاد کے بغیر سفارتی کامیابیاں بے معنی، بشریٰ بی بی کی جلد رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں خوش آئند ہیں مگر ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اندرونی اتحاد مضبوط نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور بشریٰ بی بی کی علالت کے باعث ان کی جلد رہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود اکتوبر 2025 کے بعد سے ملاقاتیں نہیں ہو رہیں، جو جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت ہی پی ٹی آئی کا مؤقف پیش کرتی ہے جبکہ اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کو مکمل صحتیابی تک اسپتال منتقل کیا جائے اور فیملی و وکلا سے ملاقاتوں کو یقینی بنایا جائے، ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ قومی یکجہتی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔