اداکارہ شگفتہ اعجاز کی کراچی پر تنقید، شہر کو ایک لفظ میں “گندا” قرار دے دیا
اداکارہ شگفتہ اعجاز کی کراچی پر تنقید، شہر کو ایک لفظ میں “گندا” قرار دے دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف اداکارہ Shagufta Ejaz نے کراچی شہر سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے اسے “گندا” قرار دے دیا۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کراچی کو ایک جملے میں کیسے بیان کریں گی تو اداکارہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ایک لفظ استعمال کیا: “گندا”۔
انہوں نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے دل کی بات ہے کیونکہ کراچی ان کا اپنا شہر ہے اور وہ خود بھی یہیں رہتی ہیں، اسی لیے شہر کی خامیوں کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ حکمرانوں کو اللہ کا واسطہ ہے کہ کراچی کی سڑکوں کی حالت بہتر بنائیں، کیونکہ موجودہ صورتحال دیکھ کر غصہ آتا ہے۔
شگفتہ اعجاز نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام کو سڑکوں کی تعمیر اور بہتری پر توجہ دینی چاہیے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں آمد و رفت میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔