مائیکل جیکسن بایوپک “مائیکل” تنازع کی زد میں، کہانی صرف 1988ء تک محدود
مائیکل جیکسن بایوپک “مائیکل” تنازع کی زد میں، کہانی صرف 1988ء تک محدود
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نیا کے معروف پاپ گلوکار Michael Jackson کی نئی بایوپک فلم “مائیکل” ریلیز سے قبل ہی بحث کا موضوع بن گئی ہے۔
فلم میں مرکزی کردار جیفر جیکسن نے ادا کیا ہے، تاہم اس کی کہانی صرف 1988ء تک کے دور تک محدود رکھی گئی ہے، یعنی وہ وقت جب مائیکل جیکسن کی زندگی میں بڑے قانونی اور ذاتی تنازعات سامنے نہیں آئے تھے۔
ہدایت کار کے مطابق ابتدائی اسکرپٹ میں کہانی کو 1993ء کے الزامات تک لے جانے کا منصوبہ تھا، جس میں نیورلینڈ رینچ پر پولیس چھاپہ بھی شامل تھا۔ تاہم بعد میں قانونی اور پروڈکشن وجوہات کے باعث اس حصے کو فلم سے ہٹا دیا گیا۔
1993ء میں مائیکل جیکسن پر 13 سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزامات سامنے آئے تھے، جس کے بعد ایک مقدمہ تقریباً 25 ملین ڈالر میں طے پایا، تاہم انہوں نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی۔ بعد ازاں 2005ء کے ایک الگ مقدمے میں انہیں بری بھی کر دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس تصفیے سے متعلق قانونی شرائط نے بھی فلم میں متعلقہ کرداروں اور واقعات کی عکاسی کو محدود کیا، جس کے باعث کہانی کو دوبارہ ایڈٹ کر کے صرف ان کے ابتدائی کیریئر تک رکھا گیا۔
نتیجتاً فلم میں مائیکل جیکسن کے عروج اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے، مگر ان کی زندگی کے متنازع پہلو شامل نہیں کیے گئے، جس پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ یہ تخلیقی فیصلہ تھا یا قانونی مجبوری۔