پی ایس ایل 11: کوالیفائر ٹکٹوں کی فروخت جاری، آج زلمی اور یونائیٹڈ مدمقابل
پی ایس ایل 11: کوالیفائر ٹکٹوں کی فروخت جاری، آج زلمی اور یونائیٹڈ مدمقابل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کراچی میں پاکستان سپر لیگ 11 کے کوالیفائر میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں شائقین بڑی تعداد میں کوریئر سینٹرز کا رخ کر رہے ہیں۔
پہلا کوالیفائر آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ زلمی نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 میں سے 8 میچ جیتے، جبکہ صرف لاہور قلندرز ہی اسے شکست دے سکی۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ مرحلے کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ تین جبکہ پشاور زلمی ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
یہ اہم مقابلہ آج شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔
ادھر لاہور میں ایلی منیٹرز اور فائنل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے۔ پی ایس ایل فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔