علی ظفر کا انکشاف: شاہ رخ خان نے “دردِ ڈسکو” گانے کی پیشکش کی تھی

0
شاہ رخ خان نے ’دردِ ڈسکو‘ گانے کی پیشکش کی تھی: علی ظفر کا انکشاف

شاہ رخ خان نے ’دردِ ڈسکو‘ گانے کی پیشکش کی تھی: علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انہیں اپنی فلم کے مشہور گانے کے لیے منتخب کرنا چاہا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں علی ظفر نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان کا گانا سن رے سجنیا سننے کے بعد انہیں اپنی فلم کے گانے دردِ ڈسکو کے لیے پیشکش کی تھی اور ان کے کام کو سراہا تھا۔

علی ظفر کے مطابق وہ خود بھی یہ گانا گانے کے خواہشمند تھے، جو اوم شانتی اوم کا حصہ تھا، تاہم اس وقت وہ بھارت میں موجود نہیں تھے اور شیڈول مسائل کے باعث یہ موقع ضائع ہو گیا۔

واضح رہے کہ “دردِ ڈسکو” بعد ازاں سکھویندر سنگھ نے گایا، جبکہ اس کی موسیقی وشال شیکھر نے ترتیب دی۔ یہ فلم باکس آفس پر بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے