سنجے دت کی متنازع گانے پر معذرت، 50 قبائلی بچیوں کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھا لی
سنجے دت کی متنازع گانے پر معذرت، 50 قبائلی بچیوں کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھا لی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے متنازع گانے ’’سرکے چنر تیری سرکے‘‘ کے بول پر اٹھنے والے تنازع کے بعد باضابطہ معذرت کرلی ہے۔
نیشنل کمیشن برائے خواتین کے سامنے پیشی کے دوران انہوں نے وضاحت دی کہ بطور اداکار انہیں گانے کے مکمل بول یا ترجمے کے بارے میں پہلے سے آگاہی نہیں تھی، اور ان کا کردار صرف معاہدے کے مطابق پرفارم کرنے تک محدود تھا۔
سماعت کے دوران سنجے دت نے خواتین کے احترام اور معاشرتی اقدار پر زور دیتے ہوئے مخلصانہ معافی مانگی اور کہا کہ وہ کسی بھی ایسے مواد کی حمایت نہیں کرتے جو کسی طبقے کے لیے نامناسب ہو۔
اداکار نے اس موقع پر ایک اہم سماجی اعلان بھی کیا کہ وہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی 50 بچیوں کی ایک سالہ تعلیمی کفالت کریں گے، اور اس حوالے سے تین ماہ کے اندر عملدرآمد رپورٹ بھی کمیشن میں جمع کرائیں گے۔
ان کے اس اقدام کو سماجی حلقوں میں مثبت اور ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔