میکسیکو: سابق ملکہ حسن کو ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا
میکسیکو: سابق ملکہ حسن کو ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)میکسیکو: Carolina Flores Gómez نامی سابق ملکہ حسن کو مبینہ طور پر ان کی ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 15 اپریل کو Mexico City کے پوش علاقے پولانکو میں پیش آیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 27 سالہ کیرولائنا فلورس گومیز اپنے گھر میں موجود تھیں کہ اسی دوران ان کی ساس پیچھے سے آئیں اور اچانک فائرنگ کر دی۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت مقتولہ کا شوہر اپنے بچے کو گود میں اٹھائے کمرے سے باہر آیا تو ملزمہ نے کہا، “اس نے مجھے غصہ دلایا۔” شوہر کے یہ کہنے پر کہ “وہ میرا خاندان ہے”، ملزمہ نے جواب دیا، “تم میرے ہو، اس عورت نے تمہیں مجھ سے چھین لیا۔”
پولیس کے مطابق شوہر نے ایک روز بعد واقعے کی رپورٹ پراسیکیوٹرز آفس میں درج کروائی، جبکہ ملزمہ فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ کیرولائنا فلورس گومیز نے 2017 میں Miss Teen Universe Baja California کا ٹائٹل جیتا تھا۔