امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کی واپسی، مشرق وسطیٰ میں امریکا کی عسکری قوت میں کمی کا خدشہ
امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کی واپسی، مشرق وسطیٰ میں امریکا کی عسکری قوت میں کمی کا خدشہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی بحری بیڑا USS Gerald R. Ford جلد مشرق وسطیٰ سے واپس بلا لیا جائے گا، جہاں یہ گزشتہ دس ماہ سے تعینات تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس بحری بیڑے کو مرمت کے لیے خطے سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی فائر پاور میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکی بحری بیڑے USS Abraham Lincoln پر حملہ کیا ہے، تاہم امریکا نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق یو ایس ایس ابراہام لنکن اس وقت عالمی ریڈار سے غائب ہے، جبکہ بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یہ بحری بیڑا اپنے ریڈار بند کر کے خلیج اومان کے قریب موجود ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔