آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا متحرک، نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا متحرک، نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے سفارتخانوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سفارتخانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ممالک کو ایک نئے معاہدے میں شمولیت کے لیے آمادہ کریں، جس کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور عالمی تجارت کے لیے محفوظ ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS Gerald R. Ford جلد مشرق وسطیٰ سے واپس بلا لیا جائے گا، جسے مرمت کے لیے خطے سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کو خطے میں امریکی عسکری حکمت عملی میں ممکنہ تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے