ڈیزل بحران سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، لاکھوں صارفین مشکلات کا شکار

0
مہنگا ڈیزل، انٹرنیٹ فراہمی میں رکاوٹیں، 6 کروڑ صارفین متاثر

مہنگا ڈیزل، انٹرنیٹ فراہمی میں رکاوٹیں، 6 کروڑ صارفین متاثر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور اس کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر ہو رہی ہیں، جس سے کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آج ہونے والے اجلاس میں اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سیلولر کمپنیوں کے تقریباً 55 ہزار سے زائد ٹاورز موجود ہیں، جن میں سے 30 سے 40 فیصد ٹاورز ڈیزل کی عدم فراہمی کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔ اس بحران کے باعث تقریباً 20 ہزار سے زائد ٹاورز پر انٹرنیٹ سروسز یا تو معطل ہیں یا شدید خلل کا شکار ہیں۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے نتیجے میں تقریباً 6 کروڑ صارفین براہ راست انٹرنیٹ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 20 کروڑ سے زائد شہری ان ٹاورز کے ذریعے مختلف مواصلاتی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیزل کی فراہمی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو نہ صرف انٹرنیٹ بلکہ ملک کا مجموعی مواصلاتی نظام بھی مزید متاثر ہو سکتا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی میں مزید مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے