جانا ملک کی والدہ علیل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
جانا ملک کی والدہ علیل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سابق اداکارہ و میزبان جانا ملک نے اپنی والدہ کی علالت کے باعث مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
جانا ملک، جو طویل عرصے تک شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہی ہیں، ان دنوں ذاتی زندگی میں ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہو رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹس میں علاج کے مختلف مراحل بھی شیئر کیے، جن میں رضامندی کے کاغذات پر دستخط کرنے سے لے کر اسپتال میں داخلے تک کے لمحات شامل تھے۔ اس دوران وہ جذباتی بھی نظر آئیں اور سرجری کے وقت آبدیدہ ہو گئیں۔
جانا ملک کی اپیل پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مداح ان کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔