آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر: ایران کا امریکا پر الزام، ’نئی طاقت کی مساوات‘ کا دعویٰ
آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر: ایران کا امریکا پر الزام، ’نئی طاقت کی مساوات‘ کا دعویٰ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محمد باقر قالیباف نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں، جس سے جہازرانی اور توانائی کی ترسیل خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ان کے مطابق خطے میں ایک "نئی طاقت کی مساوات” ابھر رہی ہے، جبکہ ایران نے ابھی اپنی مکمل حکمت عملی بھی شروع نہیں کی۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے "پروجیکٹ فریڈم” کے تحت بحری مشن کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔
امریکا کی جانب سے ایرانی جہازرانی پر ناکہ بندی کے دعوے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ صورتحال عالمی تیل کی سپلائی اور معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔