عمران عباس کا انکشاف: بھارتی انڈسٹری میں اردو تلفظ برقرار رکھنا بڑا چیلنج رہا

0
عمران عباس کا انکشاف: بھارتی انڈسٹری میں اردو تلفظ برقرار رکھنا بڑا چیلنج رہا

عمران عباس کا انکشاف: بھارتی انڈسٹری میں اردو تلفظ برقرار رکھنا بڑا چیلنج رہا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عمران عباس نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کے دوران زبان اور تلفظ کے فرق سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اردو کے اصل لہجے کو برقرار رکھنا کئی مواقع پر چیلنج بن گیا، خاص طور پر ایسے الفاظ میں جن میں حرف "خ” شامل ہو۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فنکار اکثر اردو الفاظ کو ہندی انداز میں ادا کرتے ہیں، جس سے زبان کی اصل خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔ فلم جاں نثار میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کے دوران انہیں بعض الفاظ کا تلفظ بدلنے کا کہا گیا، تاہم انہوں نے اپنا اصل انداز برقرار رکھا۔ اسی طرح اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے دوران بھی انہیں اسی نوعیت کے لسانی اختلافات کا سامنا رہا۔

عمران عباس کے مطابق عام الفاظ جیسے ’بیوقوف‘ کے تلفظ میں بھی فرق دیکھا گیا، تاہم وہ اس تنوع کو مختلف ثقافتوں کی نمائندگی سمجھتے ہیں اور اسے مثبت انداز میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے