دنانیر مبین کو ’میرا لیاری‘ کی پروموشن میں بولڈ لباس پر تنقید کا سامنا
دنانیر مبین کو ’میرا لیاری‘ کی پروموشن میں بولڈ لباس پر تنقید کا سامنا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دنانیر مبین کو اپنی نئی فلم میرا لیاری کی پروموشن کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکارہ ان دنوں برطانیہ میں فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جہاں وہ مختلف پروموشنل ایونٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔ حالیہ تقریب میں انہوں نے مغربی طرز کا لباس منتخب کیا، جس میں سرمئی رنگ کی جیکٹ اور منی اسکرٹ کے ساتھ سیاہ ٹائٹس شامل تھیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ دنانیر مبین کے لباس پر تنقید کی جا رہی ہو، اس سے قبل بھی فلم کے ابتدائی پروموشنل ایونٹ میں ان کے لباس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اداکارہ کے فیشن انتخاب کو سراہا بھی جا رہا ہے، اور اسے ذاتی اظہارِ رائے اور جدید رجحانات کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔